ضلع صوابی میں خواتین کی تعلیم میں مسلسل ترقی خوش آئند ہے، پروفیسرڈاکٹر نورجہان
یونیورسٹی آف صوابی کے بی اے،بی ایس سی سالانہ امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر نتیجہ 56 فیصد رہا۔ جبکہ نمایاں پوزیشن میں مجموعی طور پر طالبات بازی لے گئیں۔ بی اے ریگولر میں سدرہ وہاب اور حلیمہ سعدیہ ڈگری کالج مانکی نے پہلی اور تیسری جبکہ شہانہ رفیق ڈگری کالج مرغز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بی ایس سی میں روبیہ ناز ڈگری کالج مانکی نے پہلی جبکہ کلثوم جبین اور عائشہ ڈگری کالج کرنل شیر کلی نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے پرائیویٹ میں احسان اللہ نے پہلی اقرہ گل نے دوسری جبکہ صدیق ِاکبر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نورجہان نے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ قوموں کی ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ لہذا ضلع صوابی میں خواتین کے بڑھتی ہوئی تعلیمی رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں کی تابناک مستقبل روزروشن کی طرح عیاں ہے
کنڑولر امتحانات
یونیورسٹی آف صوابی
For more news visit news archive